ہوم / نیوز/حالات حاضرہ / اردو ادب کی نامور ادیبہ بانو قدسیہ کی رحلت

اردو ادب کی نامور ادیبہ بانو قدسیہ کی رحلت

اردو زبان کی بلند پایہ ادیبہ ، افسانہ نگار، ناول نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ آج شام لاہور میں انتقال کر گئیں ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعدسے لاہور میں مقیم تھیں۔

بانو قدسیہ نے 27 کے قریب ناول، کہانیاں اور ڈرامے لکھے، راجہ گدھ کے علاوہ بازگشت، امربیل، دوسرا دروازہ، تمثیل، حاصل گھاٹ اور توجہ کی طالب، قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں 2003 میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ اور 2010 میں ’’ہلالِ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ٹی وی ڈراموں پر بھی انھوں نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ انہیں 2012ء میں کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مصنف طاہر بھٹی

Check Also

علامہ طاہر اشرفی کو چیلنج کا جواب الجواب، از قلم۔۔۔۔۔۔۔ ارمغان احمد داؤد

قصہ کچھ یوں ہوا کہ علامہ طاہر اشرفی صاحب نے قومی سیرت کانفرنس میں تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Send this to friend