ہوم / حقوق/جدوجہد / منظوم رد عمل ۔۔۔۔۔از، افضل مرزا۔ کینیڈا

منظوم رد عمل ۔۔۔۔۔از، افضل مرزا۔ کینیڈا

تم نے ہماری جیت کے سامان کر دئیے
کچھ مرحلے تھے عشق کے، آسان کر دئیے

تم نے ہر ایک سمت ہی پہرے بٹھا دئیے
بستے ہوئے سے شھر تھے، ویران کر دئیے

ہم کو مسیح وقت نے صابر بنا دیا
روشن ہماری روح کے وجدان کر دئیے

پوری صدی گزر گئی، کیا کیا جتن کئیے
کچھ تو بتاوء ، کتنے مسلمان کر دئیے ؟

بدنام تم نے اس قدر اسلام کو کیا۔۔۔!
خوشحال سارے تم نے تو شیطان کر دئیے

تم نے خدا کے نام کو بیچا گلی گلی
ہم۔۔۔جان و مال و آبرو قربان کر دئیے

اتراوء مت کہ تم کو بہت اختیار ہے
رسوا خدا کی ذات نے، ہامان کر دئیے

(افضل مرزا، کینیڈا)

مصنف admin

Check Also

خواب اس آنکھ میں بھریں کیسے۔۔۔۔!غزل۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی

خواب اس آنکھ میں بھریں کیسے۔۔۔۔!غزل۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی دیپ کچھ تھے ، مگر جلے ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Send this to friend