ہوم / حقوق/جدوجہد / بریکنگ نیوز۔۔۔۔سٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

بریکنگ نیوز۔۔۔۔سٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

فزکس کی دنیا کا مستند اور مشہور نام اور ” اے بریف ہسٹری آف ٹائم” کتاب کے مصنف، پروفیسر سٹیفن ہاکنگ آج چودہ مارچ بروز بدھ علی الصبح کیمبرج میں اپنے گھر پر وفات پا گئے۔
پروفیسر ہاکنگ کا شمار فزکس کو عام آدمی کے فہم کے مطابق ڈھال کر بیان کرنے والوں میں ہوتا ہے اور ان کی کتاب بریف ہسٹری آف ٹائم اس حوالے سے عالمی شھرت کی حامل ہے۔
پروفیسر ہاکنگ نے عمر کے صرف ابتدائی بائیس سال نارمل جسمانی صحت کے ساتھ گزارے اور باقی ماندہ چون سال انہوں نے وہیل چیئر پہ گزارے۔
لمبی بیماری اور مسلسل معذوری کے باوجود انہوں نے چھہتر سال عمر پائی اور تاحیات ایک فعال سائینسدان کی زندگی بسر کی۔
جسمانی معذوری کے باوجود اپنے ذہن اور خیال کے ابلاغ اور اظہار پہ سمجھوتہ نہ کرنے اور تحقیق و تدریس کی ذمہ داری کو استقامت سے نبھاتے چلے جانا ان کے ایسے انسانی اوصاف ہیں جو آئیندہ آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہونگے اور ان کے کام کو بھی سائنسی حلقوں میں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مصنف admin

Check Also

خواب اس آنکھ میں بھریں کیسے۔۔۔۔!غزل۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی

خواب اس آنکھ میں بھریں کیسے۔۔۔۔!غزل۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی دیپ کچھ تھے ، مگر جلے ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Send this to friend