ہوم / Kids Page / نوحہ۔۔۔۔۔۔۔۔رحمان فارس

نوحہ۔۔۔۔۔۔۔۔رحمان فارس

خبر میں کیوں تصویر فقط زینب کی ھے؟
کچرے سے جو لاش ملی، ھم سب کی ھے

یہ جُملہ کہنے والوں پر لعنت ھو
صبر کریں، صاحب! یہ مرضی رب کی ھے

گُڑیا کھیلنے والی گُڑیا پر حملہ ؟
یہ تعلیم بتاؤ کس مذھب کی ھے ؟

چہروں پر تو آج ھی ظاھر ھُوئی مگر
باطن پر یہ کالک جانے کب کی ھے

زینب کے گھر جا اور تصویریں کھنچوا
شہر کے حاکم ! خبر ترے مطلب کی ھے

میرے دیس میں صُبح کب آئے گی فارس؟
گلی گلی مکرُوہ سیاھی شب کی ھے

رحمان فارس

مصنف admin

Check Also

کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاو،۔۔۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی

ہمارے ایک رشتے میں چچا سیف اللہ بھٹی مرحوم سن اسی کی دہائی کے اوائل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Send this to friend