ہوم / حقوق/جدوجہد / سیالکوٹ مسجد حملہ پر ایک عام احمدی کا رد عمل۔۔۔۔۔۔۔راشد احمد

سیالکوٹ مسجد حملہ پر ایک عام احمدی کا رد عمل۔۔۔۔۔۔۔راشد احمد

سیالکوٹ میں ایک سو سال سے قائم جماعت احمدیہ کی ’’مسجد‘‘ جسے معتدل اسلامسٹ حضرات بھی عبادت گاہ ہی لکھ کر کنی کترا رہے ہیں،کو مولویوں نے مسمار کردیا ہے۔یہ پہلی دفعہ بھی نہیں اور یہ آخری دفعہ بھی نہیں۔جب تک غلط کھڑی کی گئی بنیادیں قائم ہیں یہ بیہودگیاں اور مذہب کے نام نامی پہ زیادتیاں جاری رہیں گی۔اگر آپ کے نزدیک پارلیمنٹ کا احمدیوں کو کافر قرار دینا جائز اور درست تھا تو آپ اس اقدام کو بھی درست تسلیم کیجئے اور اگر مگر چونکہ چنانچہ کے لاحقوں سے اپنے ایمان کو ابتلا میں مت ڈالیں۔آپ کی اس لرزہ بر اندام مذمت سے ویسے بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہمیں دکھ تو ہے لیکن اب اس طرح کے رویوں اور دشمنیوں کی ہمیں عادت ہوگئی ہے۔ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔آپ لوگ ایک مسمار کرتے ہیں ہم دس نئی تعمیر کرلیتے ہیں۔افسوس بس اس بات کا ہے آپ لوگ نے احمدیت دشمنی میں انسانیت کی بنیادی قدریں بھی بھلا دی ہیں۔
اس سب کا انجام بھی نوشتہ دیوار ہے مگر آہ آپ کو سامنے کا لکھا بھی پڑھنا نہیں آتا۔
خدا آپ پہ رحم کرے۔

مصنف admin

Check Also

کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاو،۔۔۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی

ہمارے ایک رشتے میں چچا سیف اللہ بھٹی مرحوم سن اسی کی دہائی کے اوائل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Send this to friend