ہوم / حقوق/جدوجہد / قارئین اور ہمارا اظہار تشکر۔۔۔۔۔ایڈیٹر، ایڈمن آئینہ ابصار

قارئین اور ہمارا اظہار تشکر۔۔۔۔۔ایڈیٹر، ایڈمن آئینہ ابصار

دنیا بھر کے کشادہ ظرف اور وسیع النظر ، اہل علم و فن کو آئینہ ابصار کی اشاعت مبارک ہو۔ اسی طرح ہمارے ایک لاکھ سے زائد دنیا کے چھیاسی ممالک میں پھیلے ہوئے اور کئی زبانیں بولنے اور سمجھنے والے قارئین بھی ہمارے ہدیئہ تبریک کے ساتھ ساتھ جذبہ تشکر کو بھی قبول فرمائیں کہ جن کی دلچسپی اور مستقل توجہ نے اس عاجزانہ اور بے بضاعت کوشش کو ایک پلیٹ فارم اور فورم کی شکل دے دی ہے۔
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے، روز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے۔  اس روزمرہ شکست و ریخت اور ٹوٹنے بننے کی دھوپ چھاوں کے مستقل اظہار کے لئے یہ نیا پلیٹ فارم خیال تازہ کو خوش آمدید کہتا ہے اور با معنی مکالمے کے لئے چشم براہ ہے۔ ہماری پالیسی کا بنیادی نقطہ یہ ہو گا کہ گفتگو اور مکالمے کے ماحول کو تضحیک و تمسخر سے آلودہ نہ ہونے دیا جائے تا کہ علمی اور تجزیاتی دانش کا وقار مجروح نہ ہو۔
اسی لئے ریٹنگ کو ہم تیسرے درجے پہ ہی خیال کرتے تھے اور انشاللہ تیسرے درجے کی ضرورت ہی سمجھتے رہیں گے۔ باینہمہ، ہم آپ کی بصیرتوں اور بصارتوں کے ساتھ مکالمے اور سماعتوں کے معیار اور وقار پہ اعتماد بھی رکھتے ہیں اور ان کی ترویج و نمود کے لئے کوشاں بھی ہیں۔
آپ کے مضامین اور آراء کو سر آنکھوں پہ رکھتے ہوئے صلائے عام ہے یاران نقطہ داں کے لئے۔۔۔۔
الحمدلللہ رب العالمین

مصنف admin

Check Also

غزل۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی

غزل۔۔۔۔۔۔طاہر احمد بھٹی خود ہی آن بتاوء جی گیان کا بھید اور بھاوء جی من

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Send this to friend